پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں ایشیاء میں سب سے کم ہیں، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan has cheapest fuel cost in South Asia: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال سمیت دیگر ریاستوں کے مقابلے سب سے سستا ایندھن فروخت کررہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7.06 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت 11.88 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9.37 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔

حکومت کی جانب سے تازہ ترین کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 74.52 روپے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 35.56 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 38.14 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس جنوبی ایشیاء کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے سستا ایندھن دستیاب ہے۔ ہندوستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت تقریبا دوگنا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی

بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال میں بھی پیٹرولیم قیمتیں پاکستان کے مقابلے 50 سے 75 فیصد زیادہ ہیں۔

Related Posts