اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ “پاکستان کو توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سے معلومات شیئر کرے گا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا آخری لمحات میں فیصلہ کیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ محترمہ نانیا مہوٹا سے ویڈیو کال پر بات چیت اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کی امید کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت وہ معلومات شیئر کرے گا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو آخری لمحات پر منسوخ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
وزیر اعظم خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
جانتے ہیں کہ آپ گھر سے ٹیکس ریٹرن کیسے جمع کرا سکتے ہیں؟