افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Pakistan desires to maintain ‘long-term’ relationship with US: COAS Bajwa

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کاعالمی طاقتوں پر افغانستان کے اثاثے بحال کرنے پر زور

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور امریکا کے ساتھ طویل المدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts