اسلام آباد،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاسبان ڈیموکریٹک کے عہدے دار سید مستنیر گیلانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ اور موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم عافیہ صدیقی کو امریکی جیل سے رہائی دلائیں گے،لیکن گزشتہ حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت بھی اپنا وعدہ وفا نہ کر سکی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:شہر اقتدار میں پریس کلب کے سامنے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی بے گناہ امریکی جیل میں قید کاٹ رہی ہیں۔

پاسبان ڈیموکریٹک کے عہدے دار سید مستنیر گیلانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ اور موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم عافیہ صدیقی کو امریکی جیل سے رہائی دلائیں گے،لیکن گزشتہ حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت بھی اپنا وعدہ وفا نہ کر سکی۔

عمران خان نے الیکشن سے قبل عافیہ صدیقی کے گھر جاکر عافیہ کی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ برسراقتدار آکر عافیہ کو رہائی دلائیں گے لیکن یہ سب باتوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔

مستنیر گیلانی کا کہنا تھا کہ اس جرم کے اصل مجرم سابق صدر پرویز مشرف ہیں، جنہوں نے ایک بے گناہ پاکستانی خاتون کو پکڑ کر امریکی فوج کے حوالے کیا تھا جب عافیہ صدیقی کو گرفتار کیا تو اس وقت اس کے پاس اس کا چھ ماہ کا بیٹا بھی تھا جس کا آج تک پتہ نہ چل سکا کہ وہ بیٹا کہاں ہے۔

ایک نہتی خاتون کیسے امریکی میرین پر حملہ کر سکتی ہے،ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں جن کو جگانے کے لئے ہم مظاہرہ کر رہے ہیں کہ شاید ان کے ضمیر جاگ جائیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ بے ضمیر حکمران کبھی بھی نہیں جاگیں گے۔

حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر امریکہ سے آج تک عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کی جبکہ امریکہ کے باشندے ریمنڈ ڈیوس نے یہاں دو لوگوں کو قتل کیا اور پھر امریکی حکومت نے اسے باآسانی باعزت طور پر چھوڑا لیا۔

حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں کہ امریکی قیادت سے عافیہ کی رہائی کے لئے بات چیت کریں،عافیہ صدیقی کو امریکہ کی عدالت نے 86 سال قید سزا سنا رکھی ہے،عافیہ بے گنا امریکی قید میں ہیں۔

سابق صدر نے پاکستان کی بیٹی کو اغیار کے حوالے کر دیا،افسوس صد افسوس،ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں،ہم ہمیشہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Related Posts