پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو شکست دیدی
پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بلاسٹرز کو 78 رنز سے شکست دیدی۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی نے جیتا اور ڈائنامائٹس کو بیٹنگ دی جس نے45 اوورز میں 4 وکٹوں پر214 رنز بناڈالے جو اس ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔اس اسکور میں کپتان سدرہ امین کے 95 رنز قابل ذکر تھے۔

جواب میں بلاسٹرز کی ٹیم 37 اعشاریہ 3 اوورز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ڈائنامائٹس کی اننگز میں خدیجہ چشتی کے 5 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ امین اور بسمہ معروف نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز کا اضافہ کیا۔

سدرہ امین صرف پانچ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکیں اور 95رنز بناکر صبا نذیر کی گیند پر منیبہ علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ انہوں نے100 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔

بسمہ معروف کو بھی صبا نذیر نے آؤٹ کیا۔انہوں نے 95 گیندوں پر 65رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔بلاسٹرز کی طرف سے صبا نذیر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بلاسٹرز کی طرف سے عائشہ ظفر اور دعا ماجد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئیں۔عائشہ ظفر پانچ چوکوں کی مدد سے30 رنز بناکر رامین شمیم کی گیند پر بسمہ معروف کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ دعا ماجد 9 رنز بناکر نشرہ سندھو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔

کپتان منیبہ علی نے57 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 33رنز بنائے جو بلاسٹرز کی اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا۔

ڈائنامائٹس کی طرف سے رامین شمیم نے 25رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ سندھو،ماہم منظور اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سدرہ امین کو ان کی 95 رنز کی عمدہ اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کے پاکستانی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ بدھ کے روز چیلنجرز اور بلاسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Posts