اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں استحکام لانے کے لیے پرعزم ہے۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن واستحکام کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ دنیا اب پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔
کل وزیر اعظم نے آئ ایس آئ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا آرمی چیف ،ڈی جی آئ ایس آئ اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے،آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااورآرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیراعظم کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ گزشتہ روزآئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا سپہ سالار کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ