پاکستان والی بال کا انڈر 16 ایشین چیمپئن بن گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان والی بال ٹیم
فوٹو دی نیوز

پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کردی۔

پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا۔

پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے۔