پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،وزیر دفاع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،وزیر دفاع
پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،وزیر دفاع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے،سکیورٹی پالیسی کی منظوری پاکستان میں امن و امان کی ضامن ہے، افواج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد وں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گے، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں۔2023 کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے، کسی کو امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق ادارے عمل پیرا ہیں اور دہشتگردی کا سرکچل کردم لیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا معاشی بحران کی شکار ہے، مہنگائی بھی کورونا کے بعد دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا اس سے دوچار ہے، عمران خان کی پالیسوں سے جلد عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مسلسل پروپیگنڈہ کررہی ہیں کہ تحریک انصاف کی مقبولیت گررہی ہے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی جو کہ کھلا جھوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں سب جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: وزیراعظم کی عوام سے گفتگو

وزیر دفاع نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گے، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں، 2023 کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

Related Posts