اسلام آباد: پاکستان اور فرانس نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ایران اور امریکا کے مابین 40روز سے جاری جنگ کا خاتمہ یقینی بنانے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی حمایت کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، دونوں ممالک نے تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








