پاکستان پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم کا مودی کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم کا مودی کو خط
پاکستان پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم کا مودی کو خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو جوابی خط ارسال کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خط میں نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خط میں مزید لکھا کہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

نریندر مودی کے خط میں جواب میں وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے وزیر اعظم  کے نام خط بھیجا تھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات اور کورونا وبا کے خلاف کاوشوں میں کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔اُس خط کا جواب وزیر اعظم عمران خان نے دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

Related Posts