کرا چی :ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے پاکستان اور ازبکستان کے پرائیویٹ سیکٹرکے مابین کاروباری شراکت داری اور جوائنٹ وینچرز کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارما سیوٹیکل، ٹیکسٹائل، لیدر، پیٹرو کیمیکلز اور زراعت کے شعبے دونوں فریقوں کے نجی شعبے کے اداروں کے مابین طے پانے والے معاہدوں میں توجہ کا مرکز رہے۔میاں ناصر حیات مگوں نے ازبکستان کے اس اعلیٰ سطح اور نتیجہ خیز دورے پر وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ نجی شعبے کو جا نے کے لیے موقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔
میاں ناصر حیات مگوں نے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر برائے انوسمنٹ اور فارن ٹریڈ کا گرم جو شی کابھی شکریہ ادا کیا۔انہو ں نے ازبکستان کے چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کابھی ازبکستان کی کاروباری برا دری سے پاکستانی کاروباری وفدکا تعارف کراونے پرشکریہ اداکیا اور انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری برا دری کو نتیجہ خیز روابط قائم کرنے میں ان کی کاوشوں کا سراہا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے بتایا کہ ازبک کاروباری اداروں اور کارپوریٹس کے ساتھ طے پانے والے ایم او یوز اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں پیدا کریں گے اور یہ دونوں فریقین کے لیے یکساں فائد ہ مند ہونگے۔
مزید پڑھیں: سائٹ انڈسٹریل ایریا کے مسائل حل کرنے کیلئے صنعتکار خود میدان میں آگئے