کراچی میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
کراچی میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک فوج اور رینجر کے دستے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں شامل ہو گئے ہیں،موسلا دھار بارش سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں صورتحال ابتر ہے۔

اس وقت فوج، سی بی سی اور ڈی ایچ اے کی 388 ڈی واٹرنگ ٹیمیں مختلف متاثرہ علاقوں خصوصاً ضلع جنوبی سے پانی نکالنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

وسیع مشترکہ کوششوں کی وجہ سے چند مقامات پر پانی کی سطح پہلے ہی کم ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ فوج/رینجرز کے دستے مسلسل سڑکوں پر پھنسے عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

کئی اہم سڑکیں اور گلیاں مکمل طور پر زیر آب آگئیں اور مزار عبداللہ شاہ غازی، کے پی ٹی اور سب میرین انڈر پاسز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے بیشتر علاقوں میں پانی کئی کئی فٹ جمع ہے، جبکہ بعض دیگر علاقوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔

زیادہ بارش کی وجہ سے شہر سے باہر جانے والی شاہراہیں بھی زیر آب آ گئیں۔ کراچی حیدرآباد ہائی وے کا ٹریک سیلابی ریلے کے باعث بند ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ملک میں شدید بارشیں، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات

موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر شہر کے نکاسی آب کے نظام اور سندھ حکومت کے رین ایمرجنسی پلانز کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

Related Posts