کاروباری سرگرمیوں میں بڑا اضافہ، صرف تین ماہ میں 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں رواں سال فروری سے اپریل کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ یہ اعداد و شمار سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق فروری سے اپریل تک مجموعی طور پر 10 ہزار 511 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 8 ہزار 693 کمپنیاں رجسٹر ہوئی تھیں۔ اس طرح اس سال کاروباری سرگرمیوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ غیر لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک شیئرز کے ذریعے کمپنیوں کے شیئر ہولڈنگ ڈھانچے سے متعلق تنازعات کے حل میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

کاروباری سہولت کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خصوصی فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ آئندہ مرحلے میں کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنایا جائے گا، جبکہ کمپنیوں کے نام کے اندراج کے عمل کو تیز اور جدید بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے بھی مدد لی جائے گی۔

Related Posts