کوہلو میں آپریشن، بی ایل اے کے نو دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیکورٹی فورسز نے کوہلو کےعلاقے سیاہ کوہ میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ”بی ایل اے“ کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

دورانِ آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں نو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانے میں کیا کچھ ہے، ویڈیو جاری

آپریشن کوہلو بازار میں دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا، جس میں دو راہگیر جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک و زخمی دہشتگرد اغوا، بھتہ خوری اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نے انجینئرز اور مزدروں کو بھی نشانہ بنایا۔

مذکورہ دہشت گرد کوہلو، کاہان، میوند میں حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Posts