Friday, March 29, 2024

کراچی کے لیمو گوٹھ میں نالوں پرقائم غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، درجنوں مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنرایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات پر لیمو گوٹھ میں نالے پر قائم سیکڑوں غیر قانونی تعمیرات کا مرحلہ وارخاتمہ کیا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے اب تک اس سلسلے میں چار مرتبہ کارروائیاں سر انجام دینے کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جب کہ یہ کاروائی ناجائز تعمیرات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظرڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر نالوں پر موجود تجاوزات وناجائز تعمیرات کے خاتمے کیلئے لیمو گوٹھ میں بڑے پیمانے پر ہیوی مشینری کے ذریعے کاروائی جاری ہے ۔

250 کے قریب ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کیا جائیگا ہماری پوری کوشش ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکرجلد ازجلد ناجائز تعمیرات کیخلاف کاروائی کو حتمی شکل دی جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع