اسلام آباد: شہر اقتدار میں سیکٹر ایچ تیرہ میں واقع رہائشی فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخض جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
رہائشی فلیٹ کی ساتویں منزل پر ہونے والے گیس لیکج دھماکے کے بعدکمرے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور نعش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول پمپ دھماکہ، شیشے لگنے سے زیادہ اموات ہوئیں، پولیس حکام