میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں پھرزلزلےکےجھٹکے،1شخص جاں بحق،2زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں پھرزلزلےکےجھٹکے،1شخص جاں بحق،2زخمی
میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں پھرزلزلےکےجھٹکے،1شخص جاں بحق،2زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آزاد کشمیر کے ضلع میر پور اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب اور اتوار کی صبح پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ  خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے  میرپور کے علاقے خالق آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس تھے اور ان کا سلسلہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 زلزلے کے جھٹکے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں، اسپتالوں اور عمارات سے باہر آگئے ، کھلی جگہ پہ کھڑے لوگ کلمہ طیبہ کے ورد اور توبہ استغفار کرتے رہے۔

 سوات اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کاپاکستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے3لاکھ یوروامدادکااعلان

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اس دوران انفرسٹرکچر ، جانوروں سمیت دیگر قیمتی اشیاء کا بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں مکانات گرنے سے39افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts