کراچی کی بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے 20 مئی 2026 بروز بدھ کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر کے مختلف فیڈرز پر مخصوص اوقات میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش صبح سے شام تک مختلف اوقات میں ہوگی، جس میں ہر فیڈر کے لیے الگ وقت مقرر کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی بندش ہوگی، ان کی ترتیب اور نام درج ذیل ہیں:
متاثرہ فیڈرز میں ابو زر بیکری RMU، امبر گارمنٹس، بوس، بفر زون پمپ، کریک کلب، کرسٹل آئس، ڈیفنس پمپنگ-1، ڈی ایچ کھڈرو، عید گاہ RMU، امار گیگا کراچی لمیٹڈ، فلک ٹاور (گل آئس)، فیصل گارمنٹ، غازی ٹاؤن، گلشنِ حِسام، گلشنِ زبیدہ، ہری مسجد RMU، حسن کولڈ، حیات بیگ، جہانگیر رحمان، کالا اسکول، کے بی آر سوسائٹی، کھڈا آبادی RMU، کے ایچ ای غازی پمپنگ، کورنگی ٹیلی ایکسچینج 02، لکی سینٹر، مچھر کالونی اور ملیر وائرلیس شامل ہیں۔

اسی طرح دوسرے کالم میں ماربل انڈسٹری RMU، ماریا ہومز (سابقہ صائمہ ایونیو)، مسجدِ قبا، معمارآباد، مون نیٹ، نیپا پمپنگ، نوبل پوائنٹ، نوری پولیس، پاک فیور مل، پاک لینڈ، پاکستان اسٹیل RMU، پاکستان کالج (اولڈ ناظم آباد-1)، پیر محفوظ RMU، PNSC، پول-15 (KDA چورنگی) + کیپ، قندھاری فلور، رابعہ سٹی، رنگین سینما، صدیق ری-رولنگ، صائمہ عریبین ولاز-1، شمس الدین، سکندر آئرن، سوہنی ریزورٹ RMU، اسپیشل ایجوکیشن، ٹریٹمنٹ پلان، عثمان ٹیرس، ونڈر بریڈ (لال شہباز) اور ظفر آئس شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق یہ شٹ ڈاؤن ضروری مرمت اور نظام کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں بجلی کی بندش کو پیش نظر رکھتے ہوئے متبادل انتظامات کر لیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








