عمرشریف کے اس سرزمین پر بہت احسانات ہیں،انورمقصود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمرشریف کے اس سرزمین پر بہت احسانات ہیں‘انورمقصود
عمرشریف کے اس سرزمین پر بہت احسانات ہیں‘انورمقصود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:لیجنڈری مزاح نگار انورمقصود نے کامیڈین اور اداکار عمرشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہاہے کہ عمر شریف کے اس سر زمین پر بہت احسانات ہیں۔

انہوں نے دکھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے لکھاری جو نہ لکھ پائے عمر شریف وہ زبانی کہہ جاتے ہیں۔اللہ تعالی عمر شریف کا سایہ سلامت رکھے، اللہ تعالی عمر شریف کو جلد از جلد صحت عطا کرے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس (جمعہ)تک کراچی پہنچ جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ عمر شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں عمر شریف اور انکے اہلخانہ کے ویزہ اجرا کے لیے انٹرویو مکمل کیے گئے۔

تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں: تبو اورعلی فضل جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف خطے کے بڑے اداکار ہیں انکی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Related Posts