اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PECA to be used as a weapon: Omar Ayub

راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور 60 دیگر پارٹی رہنماؤں پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے چار پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، ملک احمد چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔مزید برآں مراد سعید، شہباز گل اور زلفی بخاری سمیت 23 دیگر ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ ایک کرپشن کیس کی سماعت میں شرکت کر رہے تھے۔

گنڈاپور اس بار بشریٰ بی بی کو لے کر پشاور بھاگ نکلے، انقلاب کا کیا بنا؟ویڈیو

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور فسادات شروع ہوگئے، جہاں ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنان نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کیے۔

پی ٹی آئی مظاہرین نے کئی سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں راولپنڈی میں جی ایچ کیو، لاہور میں جناح ہاؤس، اور میانوالی ایئربیس شامل ہیں۔

پانچ ہزار سے زائد افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) اور دیگر قوانین کے تحت گرفتار اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے عمران خان پر ان حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

Related Posts