کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیٹی برج پر آئل ٹینکر اور ٹرالر کے تصادم کے بعد تیل کے بہاؤ کی اطلاع پر لوگوں کا ہجوم پہنچ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹینکر سے تیل رسنے لگا،جیسے ہی واقعے کی خبر پھیلی، لوگ ہاتھوں میں بوتلیں اور دیگر برتن لے کر تیل جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
رضا حسین کی بہن کے بھائی کے قتل پر پولیس کیخلاف سنگین الزامات
تیل چوری کی کوشش میں لوگ بے قابو نظر آئے جبکہ حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کا سامنا ٹرالر سے ہوا، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں تیل زمین پر پھیل گیا۔
حکام نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کرنے اور تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی۔ اس حادثے نے نہ صرف عوامی رویے پر سوال اٹھائے بلکہ حفاظتی انتظامات کی کمی کو بھی اجاگر کیا۔اس واقعے نے معاشرتی چیلنجز اور حادثات کے دوران بہتر انتظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔