او آئی سی نے سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OIC calls emergency meeting on Palestine upon Saudi Arabia's request

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعد 16 مئی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

او آئی سی کے مطابق اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت خصوصا غزہ میں حملوں اور مسجد اقصیٰ کے نواح میں پرتشدد کی کارروائیوں پر روشنی ڈالی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کے دوران 113شہری شہیدہوچکے ہیں،فلسطینیوں پر جاری حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 113 فلسطینی باشندے شہیداور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، شہید ہونیوالوں میں 28 بچے اور 7خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے حملے جاری، فلسطین عید پر بھی لہو لہان، شہادتیں 113 ہوگئیں

اسرائیلی جنگی طیاروں نے نئے حملوں میں رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کیے،فلسطینی ڈاکٹروں نے اسرائیلی افواج کے حملوں میں زہریلی گیس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لاشوں سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن کی جانچ کی جارہی ہے۔

ادھر حماس گروپ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملوں کا جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی، ترجمان نے فلسطینیوں کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ القسام کے حملوں نے اسرائیل دفاع کو کمزور کردیا ہے۔

Related Posts