راولپنڈی میں غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف آر ڈی اے کا ایکشن، مالکان کو نوٹسز جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے سوسائٹی مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین طارق محمود نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف حکومتِ پنجاب کے سیکشن پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم اور لینڈ ڈویژن رُولز کے تحت مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

صوبائی حکومت  نے گھریلو اور کمرشل نقشہ جات، زمین کے استعمال کی تبدیلی اور پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کو 3 سے 60 روز کے اندر جاری کرنے کا حکم دیا جس کے تحت ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آر ڈی اے (راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے 75 ارب روپے کی لاگت سے رنگ روڈ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی ہے جبکہ 85 ارب روپے کی لاگت سے نالہ لئی عمار چوک کو غازی ڈیم پر جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔

رِنگ روڈ 64 کلومیٹر روات سے ہوتی ہوئی مورت روڈ کی طرف جائے گی اور راولپنڈی کے ساتھ انڈسٹریل زون ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ عوام کی رقم لوٹنے والوں کے کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔