شمالی کوریا ایک اور ایٹمی تجربہ کرنے کے لئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریا ایک اور ایٹمی تجربہ کرنے کے لئے تیار
شمالی کوریا ایک اور ایٹمی تجربہ کرنے کے لئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی کوریا کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے وزیر خارجہ کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی جس کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پرک جن نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کے لیے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور صرف ملک کی قیادت کا سیاسی فیصلہ ہی اب اسے آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا اور دیگر کے ساتھ چیزوں کو انتہائی قریب سے دیکھتے ہوئے معاونت کے ساتھ ہنگامی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور ہم فوجی صلاحیتوں کو لے کر قلیل اور طویل مدتی ہم آہنگی کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر جنوربی کوریا کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے یہ ساتواں ایٹمی تجربہ ہوگا۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا یہ تجربہ کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت، ترکی کا رد عمل سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتا ہے تو اس پر عائد عالمی پابندیوں اور ہماری مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شمالی کوریا کو اس سلسلے میں اپنی سوچ بدلتے ہوئے درست فیصلہ لینا چاہیے۔

Related Posts