نور بخاری ملاقات کیلئے گھر آنے والی خاتون سے خوفزدہ، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور بخاری ملاقات کیلئے گھر آنے والی خاتون سے خوفزدہ، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل
نور بخاری ملاقات کیلئے گھر آنے والی خاتون سے خوفزدہ، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان نور بخاری گھر ڈھونڈ کر ملاقات کیلئے آنے والی خاتون مداح سے خوفزدہ ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں سے دور رہنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک اسٹوری میں سابق اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ اچانک گھر آ کر مجھے خوفزدہ نہ کریں۔ اس سلسلے میں نور بخاری نے حال ہی میں پیش آنے والا ایک واقعہ بھی بیان کیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ ایک خاتون مداح میرے گھر ملاقات کیلئے چلی آئی اور مجھے بتایا کہ میں آپ کی فین ہوں، انسٹا گرام پر آپ کو فالو کرتی ہوں اور میں نے آپ کا گھر ڈھونڈ نکالا ہے۔

سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ خاتون کل میرے گھر آئیں اور کہا کہ میری انسٹا گرام اسٹوریز پڑھنے کے بعد انہوں نے میرا گھر تلاش کر لیا۔ یہ بات میرے لیے خوفناک ہے کیونکہ عام طور پر میں کسی سے اس طرح ملاقات نہیں کرتی۔

نور بخاری نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت اور جذبات کا احترام کرتی ہوں  لیکن اس طرح اچانک مجھ سے ملاقات کرکے خوفزدہ مت کریں۔ ایسے اقدامات سے خود آپ کی ساکھ کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی سابق اداکارہ نور بخاری نے رواں سال رمضان نشریات کی میزبانی کی پیش کش سے انکار کرنے کے پیچھے اصل وجہ بتادی، خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق بھی اہم انکشاف کردیا۔

آج سے 1 ماہ سے زائد عرصہ قبل 7 اپریل کے روز نور بخاری نے انسٹاگرام پر سوال وجواب کا سیشن منعقد کیا۔ مداحوں میں سے ایک نے سابق اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ اس سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی جس سے انہوں نے انکار کردیا۔

اس حوالے سے نور بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے 2 چینلز کو ٹرانسمشن کا حصہ بننے سے انکار کردیا کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کے لئے ہے لہٰذا میں اس مقدس مہینے کے دوران اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

قبل ازیں پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میرے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں۔

 سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب  کے سیشن کے دوران نور بخاری نے کہا کہ میری نظر میں خاتونِ اوّل کا ایک خاص مقام ہے۔انہوں نے وزیرِ اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنے لیے ماں سے بڑھ کر قرار دیا۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی میرے لئے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

Related Posts