ننھی پری کی آمد، زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی نے اپنی پیاری سی بیٹی کا نام ’’نور جہاں‘‘ رکھا ہے،زارا نور عباس نے گزشتہ روز پیاری سی بیٹی کو جنم دیا تھا۔

اداکارہ نے اس سے قبل اپنے حاملہ ہونے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ انتہائی دلچسپ انداز میں شیئر کی تھی۔ اداکارہ نے یاسر حسین کے دی پک اینڈ ڈراپ شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر اسکرین سے دور رہوں گی، اس دوران میں اپنی فیملی کو وقت دوں گی۔

اداکارہ زارا نور عباس معروف اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی اور سینئر فنکارہ بشری انصاری کی بھانجی ہیں۔زارا نے اداکار اسد صدیقی سے شادی کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

زارا نور عباس مختلف ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں تاہم بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے انہوں نے شوبز سے عارضی دوری کا عندیہ دیا ہے۔


 

زارا اور اسد نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے نام کے حوالے سے ایک کارڈ بھی شیئر کیا ہے جس کو مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔