لندن: برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سونک کے آباؤ اجداد پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے دادا رام داس سونک اور دادی سہاگ رانی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ وہ 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی چلے گئے تھے۔
رشی سونک کے والد یش ویر سونک 60 کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ گئے تھے۔ رشی سونک برطانیہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔
آئی اے ایس نے دو ممتاز پاکستانی پروفیسرز کو نائب صدر اور سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا
رشی سونک بھارت کے امیر ترین افراد میں شامل این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں شامل ہیں۔
رشی سونک نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔ لز ٹرس صرف 45 روز برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ انہیں معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔