آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ میچز کی دوڑ اختتام کے قریب پہنچ گئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیویز اور کینگروز آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا 45واں اور آخری میچ آج شام 7 بجے شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں بول پڑے

گلے شکوے دور، نعمان نیاز اور شعیب اختر میں دوستی ہوگئی

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا، پاکستانی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست تھی جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا گیا۔

ماضی میں پاکستان اور انگلینڈ ایک ایک بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں تاہم انگلینڈ اور آسٹریلیا ایک بار بھی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر نہیں سجا سکے، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

رواں برس آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنا ہر میچ جیت کر خود کو ناقابلِ شکست ثابت کیا تاہم آسٹریلین ٹیم نے گرین شرٹس کو ہرادیا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 138 ون ڈے میچز میں سے آسٹریلیا 92 جبکہ نیوزی لینڈ 39 جیت چکا ہے۔ 7 میچز بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ واحد ٹی 20 میچ کیوی ٹیم نے جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیون کانوے زخمی ہونے کے باعث فائنل میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے جو کیوی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔ 

 

Related Posts