شائستہ لودھی لائیو شو کے دوران لڑ کھڑا کر گر پڑیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شائستہ لودھی لائیو شو کے دوران لڑ کھڑا کر گر پڑیں
شائستہ لودھی لائیو شو کے دوران لڑ کھڑا کر گر پڑیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف میزبان شائستہ لودھی ”جیتو پاکستان شو“ کے دوران دوڑتے ہوئے گر پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شائستہ لودھی اپنی غلطی کے باعث گری ہیں۔

آج کل ‘جیتو پاکستان’ رمضان گیم شو کے بہت چرچے ہیں، کیونکہ اس میں ملک کی سرکردہ شخصیات آتی ہیں اور دلچسپ لائیو گیمز ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب فہد مصطفی کی میزبانی میں جیتو پاکستان شو کے دوران شائستہ لودھی اور کپتان عدنان صدیقی کی ٹیمیں میچ کھیل رہی تھیں۔

دونوں ایک مدمقابل کی طرف بھاگ رہے تھے اس دوران شائستہ لودھی کا پاؤں پھسل گیا، در اصل وہ عدنان عدنان صدیقی سے ٹکرا کر پھسل کر گر پڑیں۔

مزید پڑھیں:آخر کیوں ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کے افراد کو محبت کرنیکی اجازت نہیں؟ شائستہ لودھی کا سوال

گیم شو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس میں اس لمحے کو دکھایا گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے شائستہ لودھی کو نیک تمنائیں بھیجنے کے بجائے ان پر اونچی ایڑی پہننے اور محتاط نہ رہنے کا الزام لگایا۔

Related Posts