بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی۔ نیپرا نے منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے  بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جانے والی بجلی کی قیمت میں یہ کمی  صارفین کو ایک ارب دس کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی ادارے نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق  عام زرعی صارفین اور کے الیکٹرک  کے ان صارفین پر نہیں ہوگا جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔

جولائی میں بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ کمی دیکھنے میں آئی تھی اور یہ کمی بھی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیپرا نے ہدایت دی تھی کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

مزید پڑھیئے: گزشتہ ایک سال میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

Related Posts