مذاکرات کامیاب، کسان اتحاد کا 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مذاکرات کامیاب، کسانوں کا 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
مذاکرات کامیاب، کسانوں کا 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کسانوں نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اسلام آباد میں 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسانوں کے مطالبات پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، تمام مسائل کو اچھے انداز میں حل کرلیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دوسرے دھرنے سے بھی نمٹنے کی پوری تیاری ہے، فتنہ خان آنیوالابنے،قوانین کے مطابق فورسز کو کال دیں گے۔ ان کی پوری خاطرمدارت ہوگی۔

مزید پڑھیں:کسان اتحاد کی ڈی چوک جانے کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے روک دیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آئندہ 10 دن میں کسان پیکج کا اعلان کریں گے، کسان پیکج سے زراعت اور ملک کو فائد ہ ہوگا۔

Related Posts