این سی او سی نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے “کووڈ 19 ایپ” متعارف کروا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے "کووڈ 19 ایپ" متعارف کروا دی
این سی او سی نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے "کووڈ 19 ایپ" متعارف کروا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے انتہائی اہم اقدام کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹر اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس ایپ لانچ کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایپ کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا ڈیجیٹل والٹ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے تصدیقی ٹویٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نادرا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لیے نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ 19 پاس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

اس موبائل ایپ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق عوام ایپل ایپ سٹور یا گوگل پلے سٹور سے کووڈ 19 پاس کو بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 75ویں یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں

Related Posts