یو اے ای پہنچنے پر 684مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، این سی او سی کا اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای پہنچنے پر 684مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، این سی او سی کا اظہارِ تشویش
یو اے ای پہنچنے پر 684مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، این سی او سی کا اظہارِ تشویش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 684 پاکستانی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایوی ایشن ڈویژن اور ڈائریکٹریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستانی ائیرپورٹس سے 75 ہزار افراد یو اے ای روانہ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے خط میں کہا گیا ہے کہ منفی ریپڈ پی سی آر کے باوجود متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 684 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا جس پر یو اے ای کی جنرل سوی ایشن اتھارٹی نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے مسائل سے یو اے ای کیلئے پروازوں کی بحالی کی کاوشوں پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ غیر معیاری ریپڈ ٹیسٹ سے بیرونِ ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

خط میں این سی او سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹس کی مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پر قابو پا کر کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بیرونِ ملک پاکستان کی ساکھ کو داؤ پر لگنے سے بچایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 928نئے کیسز رپورٹ، 68 مزید شہری جاں بحق

Related Posts