ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔این سی او سی کو بریفنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔این سی او سی کو بریفنگ
ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔این سی او سی کو بریفنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ کے مطابق پاکستان بھر میں 102 لیبارٹریز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خلاف قلیل مدتی ایکشن پلان پر غور کیا گیا جبکہ  جون  اور جولائی کے دوران اضافی ضروریات بھی زیرِ غور آئیں۔

اجلاس کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بتایا گیا کہ 4 نئی لیبارٹریز جلد کام شروع کردیں گی جس سے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید تیزی پیدا ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے کیلئے امدادی پیکیج پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ امدادی پیکیج کا اعلان ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ردِ عمل آنے کے بعد کیا جائے گا۔ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے رہنما ہدایات (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

Related Posts