این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar calls nation to take booster

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کے لیے نظرثانی شدہ پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی چوتھی لہر تیزی سے زور پکڑ رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے “ٹارگٹڈ اور اسٹیجڈ” فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس کی نئی قسم پچھلے ہفتے سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مثبت کیسز میں اضافے کی وجہ سے معاملات ہاتھ سے نکل رہے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی اجازت سے تازہ ترین فیصلے کیے گئے ہیں کیونکہ وائرس کیسز اور مثبت تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق اب بازار 10 بجے کی بجائے 8 بجے بند ہوں گے اور حکومت نے 50 فیصد کام دوبارہ گھر سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی بند کر دی گئی ہے ، ڈیلیوری اور ٹیک وے کی اجازت ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد نشستوں کے ساتھ کام کرے گی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہفتے میں تمام صوبوں میں کاروبار بند رہیں گے۔

3 اگست سے 31 اگست تک جاری رہنے والی نئی پابندیاں کا اطلاق  صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد اور ملتان پر لاگو ہوں گی۔ خیبر پختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد جبکہ سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں ، اسی طرح اسلام آباد ، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت اور اسکردو گلگت بلتستان پر ہوگا۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 40 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 414 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ جن میں مثبت کیسز 4 ہزار 858 رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8.61٪ ہے جو کہ 17 مئی کے بعد سب سے زیادہ مثبت شرح ہے۔ اموات کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 462 ہوگئی ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 65 ہزار 39 ہو گئی ہے۔

Related Posts