این سی او سی نے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی، شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پروفیشنل امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی مراکز ، طلباء کی تعداد اور ایس او پیز کے بارے میں تفصیلات سیکریٹری وزارت تعلیم کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو امتحانات کے لئے فوری طور پر اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل این سی او سی نے کورونا وائرس کی کم شرح والے اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

15جون تک تمام امتحانات ملتویshafqat mehmood dr faisal sultan وزارت تعلیم نے 27اپریل کوکیمبرج سمیت ملک بھر میں 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیاتھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھاکہ 18 اپریل کو ہم نے این سی او سی کا جو آخری اجلاس کیا تھا اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک بیماری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا اور نویں سے 12ویں جماعت کے جن امتحانات کو مئی کے آخر میں شروع ہونا تھا، انہیں مزید ملتوی کردیا گیا ہے اور 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا۔

اس سال کسی کو بھی بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا،سعید غنیsaeed ghani press conference in karachi

18 مئی کووزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس سیکرٹری تعلیم کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹو فوزیہ، چیئرمین سندھ بورڈ کمیٹی و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید الدین، چیئرمین حیدرآباد بورڈ محمد انعام میمن، چیئرمین ٹیکنکل بورڈ مسرور شیخ، سیکرٹری میٹرک بورڈ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبہ سندھ میں نویں تا انٹر کے امتحانات، موجودہ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، این سی او سی کی جانب سے آنے والی تجاویز سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں اور اس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور امتحانات کے شیڈول سمیت دیگر کے حوالے سے تمام صوبوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہونے والے گذشتہ اجلاس میں نویں اور میٹرک کے امتحانات یکم جولائی جبکہ فرسٹ ائیر اور انٹر کے امتحانات 28 جولائی سے لئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔