نواز شریف کی امیر مقام کو ن لیگ کے کارکنوں کو انتخابات کیلئے متحرک کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی امیر مقام کو ن لیگ کے کارکنوں کو انتخابات کیلئے متحرک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتخابات کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کریں۔

لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔

مریم نواز آج لندن سے متحدہ عرب امارات کے راستے پاکستان روانہ ہوں گی۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے جمعہ تک دبئی میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:مائنس عمران خان فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صدر مملکت

بعض سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مریم نواز کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں