قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس یکم جون تک ملتوی کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون تک ملتوی کردیا گیا
قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون تک ملتوی کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون تک ملتوی کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اتوار کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے، اجلاس اب یکم جون کو منعقد کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کے بجائے یکم جون کو منعقد کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ کرونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا جائے گا، ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Related Posts