ناسا کے خلا باز اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئے، خلائی تحقیق کا نیا سنگِ میل عبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا کے خلا باز اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئے، خلائی تحقیق کا نیا سنگِ میل عبور
ناسا کے خلا باز اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئے، خلائی تحقیق کا نیا سنگِ میل عبور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے خلاء باز اسپیس ایکس کے فالکن 9 خلائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئے جسے خلائی تحقیق میں ایک نیا سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے خلا باز گزشتہ روز خلائی اسٹیشن پر پہنچے جبکہ گزشتہ ایک عشرے سے کسی نجی کمپنی میں ناسا کے خلا بازوں کا یہ پہلا سفر ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ خلا بازوں کا یہ سفر خود ناساکی طرف سے کامیاب اُس وقت قرار دیا جائے گا جب خلا باز کامیابی سے زمین پر واپس آجائیں گے جس میں ابھی چند ماہ باقی ہیں۔

جب امریکی خلا باز باب بیکن اور ڈگ ہارلے خلائی اسٹیشن پر پہنچے تو ساتھی خلا باز کرس کیسڈی اور روسی خلا نورد اناتولی ایوانیشن اور آئیوان ویگنر نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اسٹیشن پہنچنے کے بعد خلا بازوں نے ایک دوسرے کی تصاویر لیں جس کے بعد ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈنسٹائن نے ہیوسٹن سے ان سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیس ایکس وہ پہلی کمرشل کمپنی بن گئی جس نے ناسا کے خلاء بازوں کو خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اسپیس ایکس نے بتایا کہ رابرٹ بیکن اور ڈگلس ہارلے نامی 2 امریکی خلاء باز اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ ہوئے جبکہ یہ راکٹ نارنجی شعلوں اور دھویں کو پیچھے چھوڑتا ہوا آسمان کی طرف بڑھا۔

مزید پڑھیں:  ناسا کے خلاء باز خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہو گئے

Related Posts