مزاحیہ سیریل بلبلے 12 سال سے مسلسل مقبول، اداکار نبیل نے وجہ بتا دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ڈرامہ سیریل بلبلے 12 سال سے مسلسل مقبول، اداکار نبیل نے وجہ بتا دی
ڈرامہ سیریل بلبلے 12 سال سے مسلسل مقبول، اداکار نبیل نے وجہ بتا دی

معروف اداکار نبیل ظفر نے مزاحیہ سیریل (سٹ کام) بلبلے کی مسلسل 12 سال سے مقبولیت کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور کوئی کام نہیں آتا، بلبلے کو دیکھنے والوں میں 3 سال کے بچے سے لے کر 80 سال تک کی خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے ٹو بی آنسٹ شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل دھواں سے قبل میں نے دیگر ٹی وی سیریلز بھی کیے۔ عوام کی بڑی تعداد نے میرے کردار کو پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سریلے گیتوں کی ملکہ کا انتقال، مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

میزبان تابش ہاشمی نے بلبلے کے ناظرین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال کے بچے اور 80سال کی خواتین ہی بلبلے دیکھتی ہیں کیونکہ میری عمر کے لوگ مصروف ہوتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ کی شادی کیسے ہوئی؟ آپ کی اہلیہ پاکستانی ہیں؟

اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ میں ٹی وی سیریل دیس پردیس میں کام کررہا تھا۔ وہ آٹو گراف لینے کیلئے آئیں تو میں نے نکاح نامے پر دستخط کروالیے۔ لوگ اتنی سیلفیاں لیتے ہیں کہ مسکرا مسکرا کر ہونٹ تھک گئے۔ میں نے سیلفی کی وجہ سے کورونا کرالیا تھا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ لوگ سیلفی کیلئے بہت قریب آجاتے ہیں، پھر پتہ چلتا ہے انہوں نے دانت صاف نہیں کیے۔ میری ہونے والی اہلیہ نے ڈرامہ سیریل دھواں دیکھا تھا اور اس وقت سے میری اداکاری کی معترف تھیں۔

نبیل ظفر نے کہا کہ ہماری بہت سی ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد میں نے ان کی ملاقات اپنی والدہ سے کرائی جس کے بعد ہماری شادی ہوئی۔ گوجرانوالہ کے مداح بہت الگ طریقے سے پکار کر بلاتے ہیں جس سے فنکار برادری ڈر جاتی ہے کہ کہیں یہ مارپیٹ نہ کریں۔ 

تابش ہاشمی نے شو کے دوران معروف اداکار سے مختلف سوالات پوچھے۔ نبیل ظفر نے کہا کہ سیریل بلبلے کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جس کا دوسرا سیزن رواں ہفتے 140 قسطیں مکمل کرلے گا۔ تمام اقساط کو لاکھوں افراد دیکھتے اور رائے کا اظہار کرتے ہیں۔