نیب کی سابق وزراء غلام مرتضیٰ جتوئی، خدا بخش راجر، بابر غوری کیخلاف انکوائری کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آبا د: نیب نے سابق وزراء غلام مرتضیٰ جتوئی ،خدا بخش راجر ، بابر غوری سمیت دیگر کے خلاف16انکوائریز اور محمد رمضان سہیتو و دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دیدی ۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشنز، نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نوشہرو فیروز سندھ میں 95غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا16کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 16 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: ائیرپورٹس اور موٹر ویز گروی رکھنے کی منظوری، کیا ماضی میں بھی کوئی اثاثہ رہن رکھا گیا ؟

جن میں غلام مرتضیٰ جتوئی سابق وزیر اور دیگر،محکمہ کھیل، ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر، حاجی خان عمرانی، عبد الجبار یوسفزئی اور دیگر،خدا بخش نظامانی، سابق رکن قومی اسمبلی،خدا بخش راجرسابق وفاقی وزیر اور دیگر،بورڈ آف ریونیو ملیر کراچی کے افسران /لکاران اوردیگر،19شوگرملزکیلئے سبسڈی(میرپورخاص،ٹھٹھہ،خیرپور،سجاول اوردیگر)، پیتم داس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، افسران /اہلکاران اور دیگر،بغار اری گیشن سرکل کوٹری بیراج حیدر آباد ریجن،محکمہ قانون حکومت سندھ کے افسران /اہلکاران،سہیل منصور، ریحان منصور خواجہ(مبینہ فرنٹ مین بابر غوری سابق وفاقی وزیر) اور دیگر،حسن علی شریف،پرائیویٹ پرسن(مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار چاولا،وحید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ) اور دیگر،سعدیہ فاطمہ سکندر، عثمان سکندر،ارم فاطمہ سکندر،خلیل الرحمان اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوٹھ آ باد سکیم ملیر کراچی کے افسران /اہلکاران،،لاڑکانہ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم اور گلشن مصطفی سکیم کی انتظامیہ اور دیگر،،منرل ڈیپارٹمنٹ اور ریونیوڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران /اہلکاران اور دیگر،کنسلٹنٹ اے اے ایسو سی ایٹس،میسرز سردار اشرف ڈی بلوچ کنٹریکٹر،یوسف علی سابق رکن کنسٹرکشن،مکیش کمار جنرل منیجر سندھ ساؤتھ این ایچ اے سکھر،ایاز میمن،سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر،ریاض احمد سہیتوپراجیکٹ ڈائریکٹر فنانس سیکشن این ایچ اے کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں دو انوسٹی گیشنز کی منظوری دی۔ جن میں نثار احمد کھوڑو،سابق صوبائی وزیر برائے خوراک سندھ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر اورسید مزمل شاہ، ایگزیکٹیوانجینئرصوبائی ہائی ویز ڈویژن سکھر اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں منیر احمد،نعیم خان،صنم اور سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے وزارت داخلہ اور نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کراچی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں عبد الجبارشاہانی اسسٹنٹ کمشنرریونیو، سائٹ کراچی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن جبکہ عبدا لکریم سومرو،رکن صوبائی اسمبلی، سندھ اور دیگر،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران/اہلکاران،جے ایس بینک اور دیگر،عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز کے مالکان /ڈائریکٹرزکے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میگا کرپشن مقدمات خصوصا شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔

Related Posts