نواز شریف سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے مخالفین کی خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اسد عمر
عمران خان کے مخالفین کی خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھماپھرا کر پیش کیا گیا۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی کہ فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے میں نے اس پر کہا تھا کہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ اسی تناظر میں نواز شریف کی روانگی سے متعلق سوال ہواتھا پروگرام میں بتایا گیا میں نے کہا ہے نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا میں نے بتایا کہ اس معاملے پرمشاورت ہوئی اورکابینہ میں حتمی فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی

اسد عمر نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کسی نے فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا بلکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا میں نے بھی نواز شریف کی روانگی کے حق میں ووٹ دیا تھا بعد میں معلوم ہواجن رپورٹس پرروانگی کی اجازت دی وہ جھوٹی تھیں۔

Related Posts