پولیس نے حکومت کے کہنے پر من گھڑت مقدمہ درج کیا، عمران خان کا دہشتگردی مقدمے میں جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت درج مقدمہ میں اپنا بیان وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشارپھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔