موسیقی ایک مزاج ہے اورہر شخص کا مزاج الگ ہوتا ہے،شفقت امانت علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:نامور گلوکار شفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ موسیقی گہرا سمندر ہے اور اسے سیکھنے کیلئے اس میں ڈوبنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان چاہتا ہے کہ ایک ماہ میں مایہ ناز گلوکار بن جاؤں لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس موسیقی میں دم خم ہوگا وہی بر قرا ر رہے گی۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ اس شعبے میں ایک دہائی میں کتنے تجربے ہو چکے ہیں لیکن ایک بھی پائیدار ثابت نہیں ہوا۔نئے آنے والے نوجوانوں میں جذبہ ہے، جسے دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی ایک مزاج ہے اورہر شخص کا مزاج الگ ہوتا ہے، بعض ایسے گلوکار بھی ہیں جن کی موسیقی ہر مزاج کے لوگوں کودلوں کو بھاہ جاتی ہے اور وہ اسے سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی کے رنگ میں ڈوب کر کی گئی گائیکی لوگوں کو اچھی لگتی ہے، کوشش ہونی چاہئے اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کو اچھا پیغام پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں: جنید جمشید کو لے کر جانے والا طیارہ حادثے کا شکار کیسے ہوا؟ رپورٹ جاری