پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت پر محمد حفیظ کا ردِ عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت پر محمد حفیظ کا ردِ عمل سامنے آگیا
پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت پر محمد حفیظ کا ردِ عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستانی قومی ٹیم کے مایا ناز بلے باز محمد حفیظ کا پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘پاکستان کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنی سیاسی پختگی اور آگاہی پر فیصلہ دیا ہے’۔ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے سیاسی جماعتوں کے رہنماء ان نتائج کو کیسے لیتے ہیں ‘۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان اور ان کے سیاسی کارکنان کو مبارک ہو’۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں مزید لکھا کہ ‘ایک مرتبہ پھر آپ پر ایک بھاری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے لیے کچھ کیا جائے’۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک سیٹ پر آزاد اُمیدوار کامیاب ہوا۔

Related Posts