مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دیکر رمضان میں نیا تنازعہ کھڑا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Qavi Now Claims That ‘Alcohol’ Is Halal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تنازعات کے حوالے سے مشہور عالم دین مفتی عبدالقوی نے الکوحل کو حلال قرار دیکر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد خبروں کی زینت بننے اور ڈرامہ میرے پاس تم ہوکے حوالے سے سستی شہرت کیلئے ایک کلپ وائرل کرنے کے بعد مفتی عبدالقوی نے اپنے ایک انٹرویو میں الکوحل کو حلال قرار دیکر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

عالم دین مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ جس مشروب میں 40 فیصد سے کم الکوحل موجود ہو وہ حلال ہے اور ان کا مزید کہنا ہے کہ معدنیات سے کشید کی جانیوالی الکوحل 100 فیصد حلال ہے۔

مفتی عبدالقوی نے علماء قرار کو نشانہ بناے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے علماء کا تمباکو والا پان حلال ہے تو آج کی مشروبات بھی حلال ہیں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

مفتی عبدالقوی کے الکوحل کے حوالے سے بیان کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts