مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، عید کا اعلان کرنے والوں پر وبال آئے گا۔مفتی منیب الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانے کے بجائے روڈ میپ تیار کرے، مفتی منیب الرحمان
حکومت سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانے کے بجائے روڈ میپ تیار کرے، مفتی منیب الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مسلمانوں سے ایک روزہ قضا رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ چھڑانے اور عید کا اعلان کرنے والوں پر وبال آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے رات گئے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سرکاری اعلان کے مطابق منائی جائے گی تاہم ایامِ عید الفطر کے بعد مسلمانوں کو 1 روزہ قضا رکھنا ہوگا تاکہ چھوڑے گئے روزے کی تلافی ہوسکے۔

موجودہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت کو اپنی من پسند اور کٹھ پتلی کمیٹی چاہئے۔ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کو بیٹھنے کی ہمت نہیں تھی۔ رویتِ ہلال کمیٹی شاید مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی منتظر تھی۔

سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جیسے ہی پوپلزئی اور مسجد قاسم خان کی طرف سے چاند دیکھے جانے کا اعلان سامنے آیا، سرکاری کٹھ پتلی رویتِ ہلال کمیٹی نے چاند دیکھے بغیر ہی رویت کا اعلان کردیا۔ اس فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا۔ میری وصیت ہے مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں۔

معروف عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں تھا، ورنہ کروڑوں لوگوں کا گناہ ہمارے سر ہوتا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں نے 1955ء سے جب سے ہوش سنبھالا، آج تک کبھی کوئی روزہ نہیں چھوڑا۔ بیماری کے باوجود بھی میں روزہ نہیں چھوڑتا۔ جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے، اس کا وبال انہی کے سر ہوگا مگر پھر بھی آپ روزہ ضرور رکھیں۔ یہ روزہ آئندہ رمضان سے قبل کسی بھی وقت رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Related Posts