مظفرگڑھ: ویمن یونیورسٹی ملتان کی ایم فل کی طالبہ کو 3افراد کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
متاثرہ طالبہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک سال قبل ملزم نے نشہ آور چیزپلاکر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، جس کی ملزم نے ویڈیو بھی بنالی، جبکہ اس ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم کچھ عرصہ بعد دبئی فرار ہوگیا اور ویڈیوز اپنے 2 دوستوں کو دے گیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
طالبہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے ویڈیوز اہلخانہ کو بھی بھیجیں، یہی نہیں بلکہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:سول جج کے گھر میں کمسن ملازمہ پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک
متاثرہ طالبہ کی درخواست پر پولیس نے تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔