موٹر وے واقعہ شرمناک، زیادتی کرنیوالوں کوپھانسی کی سزاء دی جائے، میاں انجم نثار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

motorway incident is very shameful: FPCCI

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعہ شرمناک ہے،امن و امان قائم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، ملک میں ہائی ویز بھی محفوظ نہیں ہیں، جن ممالک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری زیادہ آتی ہے،معصوم مسافروں کو ہائی ویز پر سنگین جرائم کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

سانحہ موٹروے دراصل معاشرے اور ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے،قانون شہریوں کے تحفظ کے لئے ہوتا ہے،سی سی پی او کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

کوئی بھی پروفیشنل افسر ایسا بیان نہیں دے سکتا۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے ”ایف پی سی سی آئی ویمنز انٹرپرینیورز“ کے لاہور موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے لاہور موٹروے زیادتی کیس پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2019میں صر ف صوبہ پنجاب میں خواتین کی عصمت دری کے 3881کیس،بچوں پر جنسی زیادتی کے 1359کیسز،خواتین پر تشدد کے 1785کیس،خواتین کو اغوا کرنے کے 12,600اور غیرت کے نام پر قتل کے 197مقدمات درج ہوئے جو اس معاشرے کے لئے شرمناک اور لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تعلیمی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے،ہمارے بچوں کواپنے معاشرے کی اخلاقیات اور اقدار کا پتہ ہونا چاہیے۔پہلے اصلاحی ڈرامے نشر کئے جاتے تھے مگر اب ان کا بھی سکرپٹ مناسب نہیں ہوتا،ہمارا اسلامی ملک ہے جہاں ایسے ڈرامے نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے،انٹر نیٹ کے ذریعے نشر ہونے والے مواد نے بھی بہت خرابیاں پیدا کی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی ویمنز انٹرپرینیورز کی کوارڈنیٹر مس قیصرہ شیخ نے کہاکہ زینب الرٹ بل پر عملدرآمد کروایا جائے۔ بچوں اور عورتوں سے زیادتی پر پھانسی کی سزا دی جائے۔جب تک عدل کے نظام کو جدید بنیادوں پر استوار نہیں کیا جاتا جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

زیادتی کیس میں ملزموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔اس واقعہ کے خلاف ملک بھر کے ویمن چیمبرزیک آواز ہیں۔موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزمان دہشتگرد ہیں،ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

زیادتی واقعہ نے ثابت کر دیا کہ اب کوئی محفوظ نہیں ہے۔ملک کی تمام کاروباری خواتین سی سی پی او کے غیر زمہ دارانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے تمام ویمنز چیمبرز کی عہدہدارن حنا منصب، شگفتہ الرحمن،طاہرہ نسیم،معصومہ سبطین،شہیان ملک،سعدیہ خرم،نائمہ ناز،فلک انجم،آسمہ کنول،لالہ رک،نازلی عابد و دیگر خواتین نے بھی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی۔

Related Posts