وائرس کی روک تھام کیلئے وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن موصول ہوگئے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرس کی روک تھام کیلئے وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن موصول ہوگئے۔فواد چوہدری
وائرس کی روک تھام کیلئے وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن موصول ہوگئے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے  وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینئرنگ کونسل اور ڈراپ کو موصول ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈراپ نے وینٹی لیٹرز کیلئے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کے ڈیزائنز کے حوالے سے تفصیلات ڈراپ کی ویب سائٹ پر مہیا کردی گئی ہیں جس کے بعد مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جونہی کورونا وائرس کے خلاف وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن کی کوالٹی کلیرنس مکمل ہوگی، مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈراپ ماہرین کی کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈراپ) کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کو گزشتہ ہفتے تشکیل دیا جو وینٹی لیٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: ڈراپ ماہرین کی کمیٹی کورونا پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ظفر مرزا

Related Posts